کلکٹر کے ہاتھوں خبررساں ادارہ کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے ان کے چمبر میں خبر رساں ادارے نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد کی جانب سے طباعت کردہ ملٹی کلر دید زیب سال 2021 کا رسم اجراء انجام دیا ۔ محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر انچیف نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ ادارے کے قیام کے دس مکمل ہونے پر کیلنڈر کی اشاعت عمل لائی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد کی سطح پر یہ پہلا خبر رساں ادارہ جو خبروں کی ترسیل کا کام انجام دیا کرتا ہے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد کی جانب سے طباعت کردہ کیلنڈر کی اشاعت پر ایڈیٹر انچیف محمد یوسف الدین خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام الناس کی فلاح وبہبود ی اسکمیات کی تشہیر میں میڈیا کا ایک اہم رول ہوتا ہے۔قبل از محمد یوسف الدین خان نے ایڈیٹر انچیف نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نے ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی کو گلدستہ پیش کیا اس موقع پر محمد سیف الدین خان،محمد متین موجود تھے۔