کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کا انتقال

,

   

مولانا ولی رحمانی پچھلے کچھ ہفتوں سے علیل او راسپتال میں زیر علاج تھے
جنرل سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے ائی ایم پی ایل بی)مولانا ولی رحمانی(77) کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیاہے‘ بورڈ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اے ائی ایم پی ایل بی کے اپنے ٹوئٹرہینڈ ل پر اس افسوسناک خبری کی جانکاری ٹوئٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ اے ائی ایم پی ایل بی نے لکھا کہ”جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سارے مسلمانوں کا یہ ناقابل تلافی نقصان ہے“۔ بورڈ نے سار ے مسلمانوں سے صبر وتحمل اور دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ مقدس قرآ ن کی سورۃ البقرہ کی آیت کا بھی اے ائی ایم پی ایل بی نے حوالہ دیا”بیشک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“

مولانا ولی رحمانی پچھلے کچھ ہفتوں سے علیل او راسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سے ایک گھنٹہ قبل ہی اے ائی ایم پی ایل بی نے مسلمانوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی او رکہاتھا کہ انہیں پچھلے ہفتہ ائی سی یو میں داخل کیاگیاہے۔

اے ائی ایم پی ایل بی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ”پچھلے ہفتہ اے ائی ایم پی ایل بی کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی ڈی بی کو ائی سی یو میں داخل کیاگیاہے‘ ان کے لئے خصوصی دعاؤں کی تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے“