کمسن بچوں کو برہنہ کر کے پٹائی کرنے والے گرفتار

   

حیدرآباد : /4 مئی (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ منگل ہاٹ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کمسن بچوں کو برہنہ کرکے ان کی پٹائی کرنے والے 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ حالانکہ یہ واقعہ دیر سے منظر عام پر آیا لیکن پولیس نے فوری طور پر کارروائی انجام دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ منگل ہاٹ میں واقع چھوٹے سے پہاڑی علاقہ میں 16 کمسن بچوں کو 3 افراد نے اُس وقت پکڑلیا جب وہ مبینہ طور پر قمار بازی میں ملوث پائے گئے تھے ۔ انہیں سزاء دینے کیلئے کمسن بچوں کے کپڑے اتاردیئے گئے اور ان کی پٹائی کرنے کے بعد ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے ۔ یہ قابل اعتراض ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے نتیجہ میں پولیس منگل ہاٹ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے ہری کرن ، امول اور راہول نامی نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 324 ، 341 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور بعد ازاں انہیں پولیس اسٹیشن سے ہی ضمانت دیدی گئی ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن این روی نے کہا کہ اس حرکت میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ب