کمسن بچہ کے پٹرول پینے سے موت

   

حیدرآباد ۔ قلعہ گولکنڈہ کے سونی محل علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں 18 ماہ کا بچہ پٹرول پینے سے فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 18 ماہ کا لڑکا نانی جو سہادیو نامی شخص کا بیٹا تھا سہادیو چنتل میٹ علاقہ کا ساکن ہے جو ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے۔ مہادیو اس کی بیوی کے ہمراہ مزدوری کے کام پر سونی محل علاقہ میں مزدوری کررہا تھا۔ دونوں والدین کام میں مصروف تھے اور بچہ کھیل میں مصروف تھا۔ اسی دوران قریب میں موجود موٹر سائیکل کے قریب نانی کھیلتے ہوئے موٹر سائیکل کے قریب پہنچا اور اس نے پٹرول کے پائپ کو کھینچ دیا اس دوران بہتے پٹرول کو اس کمسن نے پی لیا جس کے فوری بعد اسے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نانی نے 20 مارچ کے دن پٹرول پی لیا تھا۔ گولکنڈہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔