کمسن لڑکی پانی کے کھڈ میں گرکر فوت

   

حیدرآباد /14مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکی پانی کے گڑھے میں گرکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ گنگوتری جو سرور نگر علاقہ میں ان کے والدین کے ساتھ رہتی تھی ۔ اس کمسن لڑکی کا والد جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اپنے افراد خاندان کے ساتھ اس علاقہ میں جاری زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر میں کام کر رہا تھا ۔ لڑکی کھیلنے کے دوران قریب میں واقعہ 5 فٹ پانی کے گڈھے میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔