کمسن لڑکی کا جنسی استحصال ‘24 سالہ نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کا جنسی استحصال اور شادی سے انکار کرنے والے ایک 24 سالہ نوجوان کو چیتنیہ پوری پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ یو ونود کمار جو خانگی ملازم ہے ۔ گاندھی مجسمہ چمپاپیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 14 مئی کو دوپہر کے وقت کمسن لڑکی کو ایک ہاسپٹل کے قریب طلب کرنے کے بعد اس نے لڑکی کا اغواء کیا اور لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کا بھی ونود پر الزام پایا جاتا ہے ۔ چیتنیہ پوری پولیس نے ونود کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔