کمل ناتھ حکومت کو بی جے پی ایم ایل ایز کی تائید

   

بھوپال ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں اپوزیشن بی جے پی کیلئے جھٹکہ لگنے والی تبدیلی میں اس کے دو ایم ایل ایز نے آج اسمبلی میں ایک بل پر ووٹنگ کے دوران 7 ماہ پرانی کانگریس زیرقیادت حکومت کی حمایت کی ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ مزید بی جے پی ارکان اسمبلی اس کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی لیجسلیٹرس نارائن ترپاٹھی اور شرد کول نے ضابطہ فوجداری (مدھیہ پردیش ترمیمی) بل 2019ء کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیرتعلقات عامہ پی سی شرما نے بعد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کئی بی جے پی ایم ایل ایز چیف منسٹر کمل ناتھ سے ربط میں ہیں۔