کمیشن نے بچوں سے زیادتی سے متعلق خبر کا از خود نوٹس لیا

   

نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتراکھنڈ کے رڑکی ضلع میں ایک مسجد کے امام کے ذریعہ سات سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا فعل کے معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔اتراکھنڈ کے ضلع رڑکی کے جھابریڑا علاقے میں 20 اگست کو مسجد کے امام کے ایک بچے کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے حوالے سے 22 اگست کی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچہ مسجد میں پڑھنے گیا تھا۔ امام نے لڑکے کو زبردستی اپنے کمرے میں لے جا کر اس کے ساتھ گھناؤنا فعل کیا۔ امام نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ جان سے مار دے گا، تاہم بچہ گھر پہنچا اور اپنے گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر سچ ہے تو یہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ اس معاملے میں کمیشن نے رڑکی کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔