کم نہیں ہورہی کالی چرن مہاراج کی مشکلیں، مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں اب تھانے پولیس نے کیا گرفتار

   

مہاراشٹر کے تھانے شہر کی پولیس نے مہاتما گاندھی کے خلاف مبینہ طور پر قابل توہین تبصرہ کرنے کے معاملے میں ہندو دھرم گرو کالی چرن مہاراج کو چھتیس گڑھ سے گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نوپاڑا تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ کالی چرج مہاراج بدھ کی رات چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایسے ہی ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر تھانے لایا جا رہا ہے اور جمعرات کی شام تک مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔