کنور دانش علی کا نارتھ ریلوے نے خیر مقدم کیا۔ امروہہ سے ممبئی ڈائیریکٹ ٹرین کا کیا مطالبہ

,

   

بی ایس پی کے رکن پارلیمان اور معروف مسلم رہنما کنور دانش علی کا نارتھ ریلوے کے جانب سے پرزور خیر مقدم کیا گیا۔ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران جی ایم نارتھ ریلوے ٹی پی سنگھ نے شال پہنا کر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ریلوے انتظامیہ سے دانش علی نے کئی مطالبات بھی کئے اور جو بھی پروجیکٹ زیر التوا ہیں اسکو مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امروہہ ایک تاریخی شہر ہےاور یہاں ممبئی سے کوئی براہ راست ٹرین نہیں ہے ، چنانچہ یہاں کے مقامی لوگ ایک زمانے سے مطالبہ کرتے ائے ہیں کہ براہ راست ممبئی کےلیے یہاں سے ٹرین چلائی جائے، اسکے علاوہ ریلوے کے متعلق کئی اہم مطالبات بھی کئے۔ جس کو جی ایم نے بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کے وہ جلد ہی اس پر کام شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انڈر پاس کا مطالبہ کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایسا انڈر پاس استعمال کیا جائے جو استعمال کیا جا سکے ورنہ عام طور پر استعمال نہ کرنے وہ خستہ حالی کا شکار ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امروہہ اسٹیشنوں کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا ہے اور انکو بہتر بنائے جانے کی بھی بات کہی ہے۔

کنور دانش علی نے کہا کہ امروہہ کےلیے جوہوسکے گا کروں گا، ان کہنا تھا کہ یہ صرف اجلاس میں ہی نہیں میں نے یہاں جو مسائل اٹھائیں ہیں وہ پارلیمان میں بھی کھل کر اٹھائے جائیں گے، اور جو وعدے کرکے ائے ہیں ان سب کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔