کنٹونمنٹ کے سابق صدرنشین کی کانگریس میں شمولیتچیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارٹی میں استقبال کیا

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کنٹونمنٹ میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو آج اس وقت فائدہ پہنچا جب سکندرآباد کنٹونمنٹ کے سابق نائب صدر جی پرتاب نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ پرتاب جو سابق میں کانگریس سے وابستہ رہے ہیں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس نے سری گنیش کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جو بی جے پی سے گذشتہ چناؤ میں کنٹونمنٹ حلقہ سے مقابلہ کرچکے ہیں۔ کنٹونمنٹ اور تنگاترتی اسمبلی حلقہ جات سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس قائدین نے آج چیف منسٹر سے ان کی قیامگاہ جوبلی ہلز پر ملاقات کی اور کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 1
اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی مینم پلی ہنمنت راؤ، سری سیلم گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ چیف منسٹر نے شمولیت اختیار کرنے والے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ سکندرآباد کنٹونمنٹ کی انتخابی مہم میں مصروف ہوجائیں۔1