کنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر تمام کاروباروں کا تلنگانہ میں آغاز۔

,

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پیر کے روز اس بات حکومت کے فیصلے کے متعلق جانکاری دی ہے کہ کنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر تمام کاروبار کو منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی ہے کہ آرٹی سی خدمات 19مئی کی صبح سے بحال کردئے جائیں گے۔ شہری حدودمیں تاہم آرٹی سی کی خدمات بند رہیں گے۔

مذکورہ چیف منسٹر نے اس بات کی بھی جانکاری دہے کہ حکومت نے مرکزی حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق 31مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

ریاست بھر میں رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔ کل سے ریاست بھر میں ٹیکسی اور اٹوخدمات کھول دئے جائیں گے جبکہ ٹیکسی کے لئے ڈرائیور کے ساتھ دو لوگ اور اٹو میں ڈرائیور کے ساتھ دولوگوں کو سفر کی اجازت رہے گی جبکہ ماسک اور سنیٹائزر لازمی ہوگا۔

جی ایچ ایم سی میں بھی کاروبار کی شروعات ہوجائے گی‘ کمشنر جی ایچ ایم سی اس کے طریقے کار کو قطعیت دیں گے کہ کس طرح یکے بعد دیگر دوکانات‘ سالون اور دیگر کاروبار کھولنے ہیں۔چیف منسٹر نے ای کامرس کاروبار کو کل سے پوری طرح کھولے جانے کا بھی اعلان کیاہے