کنٹی ویلوگو کے تحت 1.55 کروڑ افراد کا احاطہ

   

حیدرآباد 12 مارچ ( این ایس ایس ) ریاست میں تلنگانہ حکومت کی کنٹی ویلوگو اسکیم کے تحت 9,823 گاووں میں آئی اسکریننگ کیمپس منعقد کئے گئے ۔ اب تک اس اسکیم کے تحت جملہ 1.55 کروڑ افراد کا احاطہ کیا گیا ۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب 23 لاکھ افراد کو مفت ریڈنگ گلاس دئے گئے جبکہ 18 لاکھ افراد کو خصوصی عینکوں کی سفارش کی گئی ۔ یہ بھی مفت سربراہ کی جائیں گی ۔ 9 لاکھ افراد کو سرجری کیلئے رجوع کیا گیا ۔

جوڈیشیل اکیڈیمی اب
تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل اکیڈیمی
حیدرآباد 12 مارچ ( این ایس ایس ) چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو جوڈیشیل اکیڈیمی تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے نام سے تھی اب اس کا نام بدل کر تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل اکیڈیمی کردیا گیا ہے اور یہ تبدیلی فوری اثر سے ہوگی ۔