کوئمبتور کار دھماکہ۔ پولیس کی جانب سے گھر گھر سروے

,

   

متوفی جامیشہا مبین کے گھر سے ایک دھاوے میں مذکورہ تاملناڈو پولیس کومتعدد مجرمانہ دستاویزات بشمول کچھ داعش کے نظریات کی حمایت کرنے والے ہیں۔
چینائی۔کوئمبتور پولیس نے شہر میں مذکورہ کار دھماکے میں دہشت گردی کے روابط کھل کر سامنے آنے کے بعد شہر کے رہائشیوں پر گھر گھر جاکر سروے شروع کردیاہے۔

متوفی جامیشہا مبین کے گھر سے ایک دھاوے میں مذکورہ تاملناڈو پولیس کومتعدد مجرمانہ دستاویزات بشمول کچھ داعش کے نظریات کی حمایت کرنے والے ہیں۔پولیس نے پہلے ہی عمارتوں کے مالکین سے رابطہ کرتے ہوئے شناختی شواہد‘ خاندان کی تفصیلات‘ موبائیل نمبران‘ مستقل پتہ‘ او رسابق کاپتہ اور کام کرنے کاطریقہ کار پر مشتمل تفصیلات پیش کریں۔

شہر میں رہنے والوں کی بینک تفصیلات اکٹھا کرنے کے عمل میں کوئمبتور پولیس مصروف ہے۔ پولیس نے گھر کے مالکین کو پہلے ہی یہ بتادیاہے کہ اگر کوئی کرایہ دار ا ن کے گھر میں اترتا ہے تو وہ پولیس کو اطلاع دیں اور جب وہ خالی کرکے جاتا ہے تو بھی اس کی جانکاری پولیس کو دی جائے۔

واضح رہے کہ متوفی مبین پچھلے ماہ سے سنگیش وار مندر کے قریب کوتائی میڈو میں ایچ ایم پی آر ایس سڑک پر ایک رہائشی علاقے کی عمارت کی پہلی منزل پر مقیم تھا۔ ایک خفیہ رپورٹ میں پولیس کی نگرانی میں 96افراد کوبتایاگیا ہے جس میں مبین کا نمبر89ویں مقام پر ہے۔

اس وقت مبین کا مکان ونسنٹ روڈ پر تھا مگر ایک ماہ کی مدت میں اس نے ایچ ایم پی آر روڈ پر اپنا گھر مکان تبدیل کرلیاتھا۔

اس واقعہ نے کوئمبتور پولیس کوگھر گھر جاکر سروے کرنے او رمکان مالکین سے رابطہ کرتے ہوئے کرایہ داروں کی مقامی پولیس اسٹیشن میں تفصیلات داخل کرنے کے عمل کوفعال بنادیاہے۔