کوروناکے زآئد کیسز امریکہ کیلئے اعزاز:ٹرمپ

   

واشنگٹن۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز کو ملک کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کووڈ انیس کے زیادہ کیسز کا مطلب ہے کہ یہاں کورونا کی ٹیسٹنگ سب سے زیادہ مؤثر انداز میں ہوئی ہے۔ امریکہ میں پندرہ لاکھ سے بھی زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ تقریبی 92 ہزارافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ سرحدیں پہلے ہی بند کی ہوئی ہیں۔