کورونا آئی پی ایل کو برباد کردے گا :نیس واڑیا

   

نئی دہلی: آئی پی ایل فرنچائیزی کنگس الیون پنجاب کے کوآونر نیس واڑیا نے کہا کہ آئی پی ایل لیگ کے دوران کورونا وائرس کا ایک بھی مثبت معاملہ آئی پی ایل لیگ کو برباد کرسکتا ہے اس لئے ہم سب کی توجہ اس بات پر مرکوز ہونی چاہیے کہ لیگ کے دوران ایک بھی مثبت معاملہ سامنے نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے کھلاڑی کی حفاظت سب سے ہم ہے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کیلئے بی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیزریعنی ایس او پی پر مکمل اور سختی سے عمل ہونا چاہیے ۔ٹورنمنٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایک روز قبل بی سی سی آئی اور ٹیم آنرس کے اجلاس میں شامل نیس واڑیا سے جب چینی کمپنی وی وو کو آئی پی ایل اسپانسرشپ سے ہٹانے سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔