کورونا بحران کا اثر ۔ آفس بنا گھر ویڈیو وائرل

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کورونا کے پیش نظر روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا کئی کمپنیوں نے ملازمین کو خدمات سے علحدہ کردیا یا ان کی تنخواہوں میں کمی کردی گئی جس سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے ۔ سائمن نامی ایک ملازم کی عجیب حرکت سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی کمپنی کی جانب سے دی جانے والی تنخواہ گھر کا کرایہ بھی ادا کرنے کے لیے کافی نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنا ساز و سامان تین بیاگس میں پیاک کرتے ہوئے آفس کو روانہ ہوگیا وہ جس کیبن میں کام کررہا تھا اس کو اپنا ٹھکانہ بنالیا ۔ اپنے کیبن میں اڈجسٹ کیا گیا سامان کی وڈیو ٹک ٹاک میں وائرل ہوگئی ۔ وہ اپنے آفس کے کیبن سے ہی روزمرہ کے کام کا آغاز کرنے کے ڈیلی اپ ڈیٹس ٹک ٹاک میں پیش کیا ۔ اپنے ساز و سامان ، کھانا ذخیرہ کرنے کا سسٹم ، کپڑے رکھنے کا طریقہ کار کو ویڈیو بناکر ٹک ٹاک میں پیش کیا ۔ جس سے اس کے فالوئنگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ یہاں تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ۔ چوتھے دن اس کو آفس سے نکال دیا گیا ۔ کمپنی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے تمام کلپس کو سوشیل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ سائمن کو ڈر ہے کہ کسی بھی وقت کمپنی سے اس کو نکالا جاسکتا ہے ۔۔ ن