کورونا سے بچاؤ کیلئے دو مختلف ٹیکے لگوانا زیادہ موثر، مطالعہ

   

سیول : کورونا سے بچاؤ کے لیے دو مختلف ٹیکے لگوانے سے اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت کافی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ بات جنوبی کوریا میں کیے گئے ایک مطالعے میں سامنے آئی ہے۔ مطالعے میں جن قریب پانچ سو طبی ورکرز کو وقفے کے ساتھ آسٹرا زینیکا اور فائزر بیون ٹیک کے ٹیکے لگوائے گئے تھے، ان میں چھ گنا زیادہ اینٹی باڈیز پائی گئیں، بانسبت ان لوگوں کے، جنہیں ایک ہی قسم کے ٹیکے کی دو خوراکیں ملیں۔ برطانیہ میں چند ہفتے قبل کرائے گئے آک سروے میں ق بھی آسے ہی نتائج دیکھے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک عالمی ادارہ صحت یا کسی طبی ادارے نے باقاعدہ طور پر اس کا مشورہ نہیں دیا۔