کورونا سے فوت خاتون زندہ ہوگئی

,

   

کیٹو۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایکواڈور کی خاتون جن کے کورونا وائرس سے ہلاک ہوجانے کی تصدیق کی گئی تھی، اچانک ہی دواخانہ میں زندہ ہوگئیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق 74 سالہ البا ماروری جنہیں بخار اور سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ مہینے دواخانہ میں داخل کیا گیا تھا اور وہ تین ہفتوں سے بے ہوشی کی حالت میں تھیں اور انہیں 27 مارچ کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ایک ہفتے بعد ان کے اہلخانہ کو دواخانہ کے مردہ خانے میں ایک میت دکھائی گئی تاہم کورونا وائرس کے ڈر سے انہیں قریب نہیں جانے دیا گیا جس کی وجہ سے وہ چہرہ نہیں دیکھ سکے۔ ماروری کے بھانجے نے کہا ہے کہ انہوں نے سوچا کہ یہ ان کی آنٹی ہیں اور دواخانہ کے انتظامیہ کو بتا دیا۔ورلا نے کہا کہ کورونا کے ڈر سے میں میت سے ایک میٹر کی دوری پر کھڑا تھا، میت کے بال اور رنگت بالکل میری آنٹی جیسی تھی، یہاں تک کہ ان کے جسم پر بالکل ویسا ہی زخم تھا جیسا میری آنٹی کے جسم پرتھا۔ اس میت کو تدفین کے لیے گھر لے جایا گیا۔ماروری کو ہوش آیا تو انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ کون ہیں اور اپنی بہن اورا کو فون کال کرنے کا کہا۔ ماروری کا خاندان دواخانہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اس غلط فہمی کی وجہ سے انہیں جو پریشانی اٹھانا پڑی اس کا ازالہ ہوسکے اور تدفین کے لیے ادا کی گئی رقم واپس مل سکے۔ماروری کی بہن ارورا نے کہا ہے کہ یہ ایک کرشمہ ہے۔