کورونا سے متاثرہ شخص کی دواخانہ سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   


حیدرآباد : مادھوپور کے علاقہ کونڈہ پور میں کورونا وائرس سے متاثر ایک معمر شخص نے دواخانہ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا ۔ یہ واقعہ کمس ہاسپٹل واقع کونڈہ پور میں آج صبح اُس وقت پیش آیا جب 77 سالہ نارائنا جو گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگیا تھا ۔ مذکورہ شخص کے افراد خاندان نے اسے /13 جنوری کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد اسے کمس ہاسپٹل کے سیکنڈ فلور کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائنا دواخانہ کے عملہ سے علاج کیلئے تعاون نہیں کررہا تھا اور جس کے نتیجہ میں ڈاکٹروںکو اس کے علاج کیلئے دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ معمر شخص نے آج صبح 10 بجے اپنے وارڈ کی کھڑکی سے اچانک چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور جائے حادثہ پر ہی فوت ہوگیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس مادھاپور کی ایک ٹیم کمس ہاسپٹل پہنچ کر نارائنا کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔