کورونا مریض سے ملاقات ،جسنڈا آرڈن قرنطینہ ہوگئیں

   

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا سے متاثر شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کورونا میں مبتلا شخص سے 22 جنوری کو دوران پرواز رابطہ میں آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے ، تاہم کورونا سے متاثر مریض سے رابطے میں آنے پر انہوں نے خود کو احتیاطی طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ طیارے میں موجود عملے اور مسافروں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔