کورونا وائرس : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو ہاسٹلس خالی کرنے کا حکم

   

نئی دہلی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے طلباء کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیر تک ہاسٹلس کا تخلیہ کردیں ۔ کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے پیش نظر ہاسٹلس کو طلباء سے خالی کرایا جارہا ہے ۔ بیرونی ملک سے آنے والے طلباء کو استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ جامعہ ملیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ تدریسی عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے کام کریں اور مطالعاتی مواد سربراہ کریں ۔ /31 مارچ تک یہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ گھر سے کام کرنے والے تمام عملہ کے ارکان کو ڈیوٹی پر تصور کیا جائے گا ۔