کورونا کے ایکٹیو کیسزہوئے پانچ لاکھ سے کم

   

نئی دہلی ۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کم ہوتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14،104 کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ سے کم ہو گئی ہے ۔ اس دوران جمعہ کو 43 لاکھ 99 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 291 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،111 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ دو ہزار 362 ہوگئی ہے ۔