کورونا کے پیش نظر دوباک انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کی پابندیاں

   

اسٹار کیمپینرس کی تعداد میں کمی، قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت
حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم پر کورونا کے پیش نظر کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس کو کمیشن نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں اسٹار کیمپینرس کے لئے مقررہ قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر کمیشن نے انتخابی مہم کے موجودہ قواعد میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلمہ ، قومی یا ریاستی جماعتوں کے لئے اسٹار کیمپینرس کی تعداد 40 سے گھٹاکر 30 کردی گئی ہے۔ غیر مسلمہ رجسٹر سیاسی جماعتوں کے اسٹار کیمپینرس 20 کے بجائے 15 رہیں گے۔ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے بعد اندرون 10 یوم سیاسی جماعتوں کو اسٹار کیمپینرس کی فہرست روانہ کرنی ہوگی۔