کورٹ کمپلیکس کے باہر دھماکہ 1 شخص ہلاک، 14 افراد زخمی

   

جموں : مشتبہ دہشت گردانہ حرکت میں جموں خطہ کے ضلع اُدھم پور کے ایک کورٹ کمپلیکس کے باہر ہلکی شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ جے اینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی کارستانی ہے لیکن ہم اس کیس کی تفصیلی تحقیقات کررہے ہیں۔