کوفرڈیم تعمیر کرنے کنٹراکٹر کی پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : میڈی گڈہ بیاریج کی کنٹراکٹنگ ایجنسی نے جہاں تین پلرس گر گئے ہیں اس مقام پر اپنے ذاتی خرچ پر ایک کوفرڈیم تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ایل اینڈ ٹی کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر میڈی گڈہ بیاریج کے ساتویں بلاک کے قریب تین پلرس کے مقام پر کوفر ڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ تعمیراتی کمپنی اس کے پورے مرمتی اخراجات برداشت کرنے کے لیے آمادہ ہے ۔ فی الوقت یہ معلوم ہوا کہ ایل اینڈ ٹی کمپنی ساتویں بلاک کے پلرس 19 ، 20 اور 21 کے قریب کوفر ڈیم تعمیر کرے گی ۔ پہلے ایل اینڈ ٹی نے یہ کہا تھا کہ حکومت کو میڈی گڈہ بیاریج کے مرمتی کام اور کوفر ڈیم کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرنا چاہئے ۔ کمپنی نے کہا کہ اس بیاریج کی تعمیر حکومت کی جانب سے دئیے گئے ڈیزائن کے مطابق کی گئی ۔ تاہم معلوم ہوا کہ حکومت نے صاف طور پر کہا کہ کنسٹرکشن کمپنی کو میڈی گڈہ بیاریج کے مرمتی اور بحالی کے کام شروع کرنے چاہئے ۔ کوفر ڈیم سے ، جسے دراصل ریت سے تعمیر کیا جائے گا ۔ نقصان والے پلرس کے مرمتی کام کی تکمیل میں انجینئرس کو مدد ہوگی اور اس سے پانی کو اسٹور اور پمپ کرنے میں بھی مدد ہوگی ۔۔