کونسل انتخابی نتائج، ٹی آر ایس پر طمانچہ: کومٹ ریڈی

   

نلگنڈہ۔/27مارچ، ( سیاست نیوز) قانون ساز کونسل گریجویٹ زمرے کے انتخابات کے نتائج ٹی آر ایس کے منہ پر طمانچہ ہے، مرکزی حکومت کی کسان دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کانگریس پارٹی کمربستہ ہے ۔ لوک سبھا بھونگیر میں تلنگانہ جنا سمیتی صدر سے کانگریس امیدوار کی ملاقات اور تائید حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کے وینکٹ ریڈی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ کسانوں کو یوریا کی قیمتوں میں اضافہ سے زائد مالی بوجھ عائد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں تو ریاست میں مزید فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو روشناس کروایا جائے گا۔ ریاست کے بجٹ میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر کودنڈا رام ریڈی نے کہا کہ ٹی جے ایس کے امیدوار جن حلقوں میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں وہاں پر کانگریس امیدواروں کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں تبدیلی سے ہی تلنگانہ میں بھی تبدیلی آئے گی۔