کونسل کیلئے کانگریس کے دو امیدواروں کے ناموں کو قطعیت

   

حیدرآباد : /16 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ایم ایل اے کوٹہ کے تحت دو خالی نشستوں کے انتخابات میں کانگریس پارٹی نے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاہے جن میں کانگریس ترجمان اونکی دیاکر اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے ان دونوںکو کونسل کیلئے امیدوار بنائے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تیاریاں شروع کرنے کا مشورہ دیا ۔