کونڈا سریکھا کیخلاف درخواست کی ہائیکورٹ میں یکسوئی الیکشن کمیشن کے وکیل کا بیان قلمبند

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف بی آر ایس لیڈر ڈی شراون کمار کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی یکسوئی کردی ہے۔ درخواست گزار نے شکایت کی تھی کہ ریاستی وزیر نے بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس انیل کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وکیل کا بیان ریکارڈ کیا جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن ریاستی وزیر کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق جمعہ تک کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ کونڈا سریکھا نے ورنگل میں پریس کانفرنس کے دوران فون ٹیاپنگ مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر کے جیل جانے کی بات کہی تھی ۔ بی آر ایس نے اس مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے بھی نمائندگی کی ۔ 1

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد درخواست کی یکسوئی کردی کیونکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس زیر التواء ہے۔ 1