کوویڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 154.61 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 154.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 32 ہزار 24 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 47 ہزار 417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.08 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 28 ریاستوں میں 5488 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1367، راجستھان میں 792 اور دہلی میں 549 کیسز ہیں۔ اومیکرون انفیکشن سے 2162 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔