کوٹا میں 8ماہ میں 20خودکشیاں ’اتوار کے روز کوئی ٹسٹس نہیں‘۔

,

   

چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے جئے پور میں ایک پروگرام کے دوران کوٹا میں بڑھتی خودکشیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جئے پور۔کوٹا میں اتھارٹیز نے تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اتوار کے روز ٹسٹس نہ کریں۔اگرچہ یہ ہدایت پہلے ہی جاری کی گئی تھی‘ لیکن راجستھان کے تعلیمی مرکزمیں گذشتہ اٹھ مہینوں میں 20خودکشیوں کے واقعات کے بعد اسے سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے جئے پور میں ایک پروگرام کے دوران کوٹا میں بڑھتی خودکشیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”بچوں پر دباؤ میں ڈالیں‘ انہیں وہ بننے دیں جو وہ چاہتے ہیں“۔کلکٹر او پی بنکر کے چیرمن شپ میں ہفتہ کے روز کوٹا میں ایک ضلع سطحی کمیٹی کا اجلاس رکھا گیاتھا۔

کئی پولیس عہدیدارن‘ کوچنگ ادارے اورہاسٹل اپریٹرس بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ بچے بغیر کسی آرام کے ساتھ کوچنگ مرکز اور اپنے ہاسٹل روموں میں پڑھائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ہدایتیں تعطیلات کے ساتھ اتوار کے ضمن میں بھی جاری کی گئی تھیں۔ ہفتہ کے روز اجلاس کے دوران بنکر نے کوچنگ مراکز کے اپریٹرس کو بتایاکہ اتوار کے روز کوئی ٹسٹ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ کوچنگ مراکز سے یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ ہر ہفتہ”حوصلہ افزائی سیشن“ منعقد کریں۔ ہاسٹل اپریٹرس کے لئے ایک گائیڈ لائنس بھی جاری کردی گئی ہے۔

اہلکاروں نے کہاکہ خود کو لٹاکر خودکشی کرنے کے معاملاات میں پنکھوں میں سکیورٹی آلہ نفاذ کیاجانا چاہئے۔ بنکر نے کہاکہ ”اگر یہ آلات ہاسٹلوں اورپی جی ایز میں لگائے جائیں تو بڑے پیمانے پر بچوں کو بچایاجاسکتا ہے“۔

اجلاس میں انہوں نے اہلکاروں سے کہاکہ وہ اس کے فوری نفاذ کے لئے علیحدہ احکامات جاری کریں۔کلکٹر نے یہ بھی کہاکہ بچوں کا ایک”نفسیاتی ٹسٹ“ کیاجائے گاتاکہ ان کی ذہنی حالات کااندازہ لگایاجاسکے۔

کوچنگ سنٹر اپریٹرس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل او رپی جی مالکین کو بھی ہر 15دنوں میں یہ جانچ کرانے ہوگی۔ اس جانچ میں کوئی مشتبہ معاملہ سامنے آتا ہے تو اس کے فیملی ممبرس کو آگاہ کیاجائے گااور انہیں طلب کیاجائے گا اور ماہرین کے ذریعہ ان کی کونسلنگ کرائی جائے گی۔