مورینا، 20 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں پولیس انتظامیہ نے کوچنگ سینٹرز کے مالکان کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام کوچنگ سینٹرز کا رجسٹریشن کرایا جائے ، طلبہ کے شناختی کارڈ بنائے جائیں اور سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی نصب کیے جائیں۔غور طلب ہے کہ آج پولیس انتظامیہ اور کوچنگ سینٹرز کے مالکان کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ حال ہی میں کوچنگ سینٹرز کے باہر طالبات کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور مارپیٹ جیسے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ ان کو روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہو گیا ہے ۔میٹنگ میں کوچنگ سینٹرز کے مالکان کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ طلبہ اور طالبات کی کلاسیں الگ الگ چلائی جائیں۔