کوڈو مالا موضع میں مسجد کے میناروں کو شہید کئے جانے کی مذمت

   

محبوب نگر /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے تحت دو دیال منڈل کے کوڈو مالا موضع میں مسجد کے میناروں کی شرپسندوں کی جانب سے شہید کئے جانے کی محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ نے سخت مذمت کی اور ماہ رمضان میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا عمل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے انتخابی حلقہ میں ایسا واقعہ پولیس کی تساہلی کا نتیجہ ہے ۔ کوسگی اور کوڑنگل میں ایسے شرپسندانہ واقعات کے ذمہ داروں کی ویڈیو رکارڈنگ میں شناخت کے باوجود گرفتاری سے گریز معنی خیز ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہونچایا جائے تاکہ مستقبل میں شرپسندوں کو ان کے عزائم میں ناکام بنایا جاسکے ۔