کوڈنگل 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تقریباً دو ماہ سے بارش نہ ہونے اور خشک سالی جیسے حالات کے پیشِ نظر آج بروز اتوار انتظامی کمیٹی، جامع مسجد کوڈنگل کے زیرِ اہتمام 10:30 بجے نمازِ استسقاء کا جلوس جامع مسجد سے روانہ ہوا، جو یادگیر روڈ، کوڈنگل پہنچا، جہاں 11 بجے نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔ اس روح پرور اجتماع میں شہر اور اطراف کے علاقوں سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازِ استسقاء کی امامت حافظ شیخ عادل نے کی۔ اس موقع پر حاضرین کو استغفار، توبہ، تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کی تلقین بھی کی گئی۔اہم شرکاء میں سلطان محی الدین غوثن (سابق ڈپٹی سرپنچ، کوڑنگل)، آصف خان (اے ایم سی ڈائریکٹر)، حافظ کریم اشرفی، اے کے یوسف (صدر، مسجدِ ابراہیم)، شیخ صابر حسین (خازن، جامع مسجد)، افروز خان، شیخ رومان، مولانا قادری، مجیب علی خان، عظیم شریف (مؤذن، جامع مسجد)، عبدل، محمد خالد، ایس کے سلیم سمیت دیگر معززین اور عوام کی بڑی تعداد شریک رہی۔