کوکٹ پلی میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد :۔ کوکٹ پلی کے علاقہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں شرون نامی شخص کا قتل کردیا گیا جو ایک فارما کمپنی میں ملازم تھا ۔ کل رات دیر گئے یہ واردات پیش آئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق کے پی ایچ بی کالونی علاقہ میں واقع سرینواس بوائز ہاسٹل میں یہ قتل ہوا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے ساتھی سریکانت ریڈی اور اس کا برادر نسبتی ہرش وردھن ریڈی نے مبینہ طور پر اس واردات کو انجام دیا ہے جو اس کے ساتھی ہیں جو ایک ساتھ فارما کمپنی میں کام کرتے تھے ۔ کے پی ایچ بی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔