کوکٹ پلی میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کوکٹ پلی کے علاقہ میں میاں بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ انسپکٹر کوکٹ پلی مسٹر جانایا کے مطابق جنتا نگر کے علاقہ میں ایلااسوامی ٹیلر کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ 12 سال قبل شہر منتقل ہوکر اپنی تین لڑکیوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ 9 سال قبل سوامی کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور وہ بیٹیوں کی پرورش کرتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا تین ماہ قبل اس نے اسسٹنٹ کے طور پر ایک خاتون بوٹماں کو خدمات پر مامور کیا تھا ۔ اور بوتماں کے سنجیوا راؤ کو شبہ ہوگیا تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ اس شبہ کی بنیاد پر 10 مئی کو سنجیوا راؤ اس کی بیوی بوٹماں اور بیٹا سوامی کے مکان پہونچے جہاں وہ موجود نہیں تھا جس کے بعد اس کی دوکان پہونچے اور شدید زد و کوب کیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔