کوکین اور خواتین سے تعلقات عمران اور بورس جانسن کی مشترکہ عادتیں : ریحام

,

   

اسلام آباد۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ کوکین کی عادت، نسل پرستانہ خیالات اور خواتین سے تعلقات دونوں شخصیات کی مشترکہ عادتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی قائدین ’’جعلی خبروں‘‘ کا پروپگنڈہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ’’امیگرنٹس کے نسل پرست‘‘ بیٹے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور بورس جانسن دونوں کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کا بچپن خوشگوار نہیں رہا۔