کوہلی ذہین کپتان نہیں :گمبھیر

   

نئی دہلی ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنرگوتم گمبھیر نے ایک مرتبہ پھرویراٹ کوہلی پر تنقیدکی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں کوہلی کی کپتانی پر سوال اٹھائے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ کوہلی، روہت شرما اور دھونی کی طرح ذہن کپتان نہیں ہیں۔ گمبھیر کے مطابق کوہلی کو رائل چیلنجرس بنگلور(آر سی بی ) کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ انہیں کپتانی سے نہیں ہٹایا گیا۔ گوتم گمبھیر نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایک ذہن کپتان ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اہک سمجھدار کپتان ہیں۔ وہ آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ میری نظر میں وہی کپتان اچھا ہوتا ہے جس کا ریکارڈ اچھا ہو۔ اس کے علاوہ گمبھیر نے کہا کہ اس وقت کوہلی کی کپتانی کا موازنہ دھونی اور روہت سے نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے اب تک ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل کاخطاب نہیں جیتا ہے جبکہ دھونی اور روہت شرما کی ٹیم تین مرتبہ خطاب پر قبضہ کر چکی ہے۔ گوتم گمبھیر نے بھی اپنی کپتانی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دو مرتبہ چمپئن بنایا ہے۔