کوہلی نے 35ویں سالگرہ پر سچن کی 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

   

نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی کپتان اور جدید دور کی کرکٹ میں اب تک کے بہترین بیٹرس میں سے ایک ویراٹ کوہلی اتوارکو اپنی 35 ویں سالگرہ پر ونڈے میں سچن تنڈولکرکی 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کے لیے ایک ناقابل یقین ویڈیو بنانے کے لیے اکٹھی ہوئی، کوہلی کو ان کے خاص دن پر ان کی دلی خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ کے ساتھ شبمن گل، جسپریت بمراہ، روی چندرن اشون شامل رہے، اس کیپشن کے ساتھ، ناقابل یقین بیٹر ، ایلیٹ چیزر، پیدائشی لیڈر یہ ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کو تاریخ کی کتابوں میں ہمہ وقتی عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے۔ ہیڈ کوچ ڈراویڈ نے کہا کہ کوہلی کی گزشتہ برسوں میں کارکردگی نے ان کی نسل کے کرکٹرز کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے۔ کوہلی کھیل کا ایک لیجنڈ ہے اور خاص طور پر اس ونڈے کرکٹ میں ۔ کھیل کے تمام فارمیٹس وہ ایک بہترین بیٹر ہے لیکن خاص طور پر ونڈے میں وہ ایک شاندار کھلاڑی ہے ۔جس طرح سے وہ کھیل کو ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اس سے ان کا معیار کئی سالوں میں طے ہوا ہے۔ ان کی نسل کے کرکٹرز کے لیے معیار بنا ہے۔ اتنے لمبے عرصے تک کھیلنے کے بعد کھیل کے تئیں وہ آگ اور لگن کم نہیں ہوئی۔ تو یہ وہ چیز ہے جو میں بھی سیکھ سکتا ہوں اور جو بھی کھیل دیکھتا ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے بمراہ نے کہا۔