کوہلی کی ٹی 20 درجہ بندی میں ٹاپ 5 میں واپسی

   

دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی جنوںہ نے انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز کے دوسرے اور تیسرے مقابلے میں بالترتیب 73 اور 77 رنز اسکور کئے ہیں اس کی بدولت وہ دوبارہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 سیریز میں سرفہرست پانچ بیٹسمینوں میں واپسی کرچکے ہیں۔ کوہلی جو کہ ٹی 20 میں پہلے مقام پر بھی فائز رہ چکے ہیں، وہ مذکورہ مظاہروں کی بدولت 47 نشانات حاصل کئے ہیں۔ علاوہ ازیں سیریز میں متواتر 3 ناکامیوں کے باوجود کے ایل راہول چوتھے مقام پر فائز ہیں اور وہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے درجہ بندی میں سب سے بہترین مقام پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں شریاس ایئر نے 32 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے درجہ بندی میں 31 واں مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ ایک اور نوجوان بیٹسیمن رشبھ پنت نے 80 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 30 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ بولروں کی فہرست میں آل رائونڈر واشنگٹن سندر نے دو مقامات کی ترقی کرتے ہوئے 11 واں مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شردول ٹھاکر نے 14 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 27 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے بولر بھونیشور کمار نے 7 مقامات کی ترقی کرتے ہوئے 45 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرنے والے انگلش بیٹسمین جوس بٹلر نے پانچ مقامات کی ترقی کرتے ہوئے 19 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ 2018ء میں انہوں نے کریئر میں سب سے بہترین مقام 17 حاصل کیا تھا ۔