انگریزی تصنیف جِلد دوم جولائی میں منظر عام پر۔مختلف کمیونیٹیز اور شخصیات کا احاطہ
حیدرآباد۔27/اپریل۔ ( راست ) ۔ انجینئر سید خالد شہباز کی انگریزی تصنیف ’دی کوہ نورس‘ کی دوسری جلد کے ساتھ ’کوہ نور‘ (اردو) کی اشاعت عمل میں آرہی ہے۔ دی کوہ نورس جلد اول (انگریزی) کی مقبولیت کے بعد اس کی اردو میں اشاعت کی ملک و بیرون ملک میں مقیم حیدرآباد یوں کی جانب سے خواہش کی جارہی ہے۔ چنانچہ ’کوہ نور‘ (اردو) میں وہ تمام مضامین شامل رہیں گے جو انگریزی جلد اول اور دوم میں شامل ہیں۔ کوہ نور (اردو) اور انگریزی جلد دوم میں حیدرآباد میں مختلف کمیونیٹیز اور ان کی نمایاں شخصیات کی خاکے شامل ہیں۔ حیدرآباد میں عرب، ایرانی، بوھرہ، سلیمانیہ، اسماعیلیہ فرقوں اور ان کی شخصیات کی خدمات، سکھ، پارسی،کائیستھ طبقات کے علاوہ نامور ڈاکٹرس، انجینئرس، سائنسدان، ماہر تعلیم،مذہبی شخصیات، شعراء، ادیب، صحافی،ممتاز تارکین وطن، فنکاروں سے متعلق مضامین شامل ہیں۔ دونوں کتابیں جولائی میں منظر عام پر آئیں گی۔
میڈیا پلس فاؤنڈیشن کی جانب ان کتابوں کی اشاعت کا مقصد حیدرآباد دکن کی تاریخ، تہذیب، شخصیات کی خدمات سے آنے والی نسلوں کو واقف کروانا ہے۔