کسانوں کے لئے فائدہ مند ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی پرتیک جین کا دورہ
کوہیر ۔ 18 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر پرتیک جین نے آج کوہیر منڈل کے موضع سجاپور ، بڑم پیٹ ، خانہ پور، کتور کا دورہ کرتے ہوئے واٹر شیڈ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کوہیر منڈل میں اوٹر شیڈ کے کاموں کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کم بارش ہورہی ہے وہاں پر واٹر شیڈ کے کاموں کے آغاز کا منصوبہ ہے ۔ کوہیر میں زیرزمین پانی واٹر شیڈ کے کاموں سے قبل 250 تا 300 فٹ کی گہرائی میں ہوا کرتا تھا اب واٹر شیڈ کے تجربہ کے بعد زمینی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کسان یہاں پر اپنی فصل اچھی طرح اُگارہے ہیں ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کسانوں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ واٹر شیڈ کے پروگرام کا مختلف علاقوں میں آغاز کرنے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا ۔ اس واٹر شیڈ پروگرام سے بارش کے پانی کو روکتے ہوئے وہاں پر ہی زمین میں جذب کرنا مقصد ہے تاکہ وہاں پر ہی پانی میں زیادہ مقدار میں جذب ہوجائے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کوہیر منڈل کمرشیل فصلوں کیلئے کافی مشہور ہے ۔ کم پانی کے باوجود یہاں کے کسان اچھی فصل اُگاتے ہیں ۔ یہاں ادرک ، ترکاریاں ، آلو ، گنا ، موز وغیرہ زیادہ مقدار میں اُگائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ خریف کے سیزن میں تور ، مکئی ، کپاس ، مونگ ، اڑو ، جوار ، موز ، سویا بین کی کاشت کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی اے کوہیر تحصیلدار سپریہ ، خانہ پور ، کتور کے سرپنچس کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔