کوہیر پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس

   

کوہیر /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر سب انسپکٹر پولیس کرشنا گوڑ کی قیادت میں ایک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ ضلع ایس پی کی ہدایت پر امن کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں ہر سیاسی جماعت اور ہر مذہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد آنے والے چند دنوں میں پارلیمانی انتخابات اور ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ایسے موقع اور دیگر تہوار ہولی وغیرہ بھی آنے والے ہیں۔ میں دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے عید و تہوار منائیں تاکہ امن و امان برقرار رہ سکے ۔ پرامن حالات کو خراب کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے فیس بس واٹس اپ کے علاوہ دیگر سوشیل میڈیا کے افواہیں پر دھیان نہ دینے کی عوام سے خواہش کی ہے۔ اگرچہ انہیں کچھ ناگہانی واقع اطلاع ہوتو پولیس کو اطلاع دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل میں سی سی کیمروں کی درستگی بہت جلد عمل میں آئے گی ۔ چند مقامات پر نئے کیمرے نصب کئے جائے گے ۔ انہوں نے آٹو ڈرائیوروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات درست کریں اور زیادہ لوگوں کو آٹو میں نہ بٹھائیں۔ انہوں نے قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والوں اور زیادہ ساماں مال بردار والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر راچیا سابق سرپنچ گڈگیارپلی ، محمد صادق علی ، سابق سرپنچ ، انجیا، اشوک سابق ایم پی ٹی سی کے علاوہ آٹو ڈرائیور محمد ابراہیم ، قطب الدین اور دیگر موجود تھے ۔