کویڈ ٹیکہ سے ہندوستان میں 42لاکھ سے زائد اموات کو روکاگیا۔ لانسیٹ

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ لانسیٹ متعدی امراض جریدے میں شائع ایک اعداد وشمار پر مشتمل مطالعہ کے بموجب 2021میں ہندوستان کے اندر 42لاکھ اموات کو کویڈ19سے مقابلے کے لئے تیار کئے گئے ٹیکوں سے روکا گیاہے۔

یہ اندازہ 185ممالک اور خطوں میں پیش ائی اموات کی بنیاد پر لگایاگیاہے کہ 31.4ملین کویڈ سے ہونے والے اموات کے باہرعالمی سطح پر 19.8اموات کو پہلے سال کے ٹیکہ پروگرام کے حوالے سے روکا گیاہے۔

تنظیم کا پہلا سال 2021میں ہر ملک کی 40فیصد آبادی کو ٹیکے کی پہلی یادوسرے خوارک لگانے میں کامیاب حاصل کرنا ہے۔

ایمپریل کالج لندن سے تعلق رکھنے والے مصنف ڈاکٹر اولیور واٹسن نے کہاکہ ”ہماری جانچ میں یہ دیکھا گیاہے کہ ان کی صحت سے بالاتر ہوکر ہر جگہ ٹیکوں کی دستیابی کے ذریعہ لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں۔

تاہم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مقرر نشانہ حاصل کرلیاجاتا تو اور بھی کیاجاسکتا تھا۔ ہمارا اندازہ ہے ہ کم آمدنی والے ممالک میں کویڈ19کی وجہہ سے پانچ میں سے ایک زندگی کو ہم بچاسکتے تھے“۔

جب سے کویڈ19ٹیکہ طبی جانچ کے بعد 8ڈسمبر2020 کو منظرعام پر آیاہے‘ تقریبا دوتہائی دنیا کی آبادی نے کویڈ ٹیکہ کا کم ازکم ایک خوراک حاصل کیاہے جو(66فیصد آبادی) پر مشتمل ہے۔ تاہم ٹیم نے بتایا کہ باضابطہ طور پر ریکارڈکویڈ اموات کی بنیاد پر‘ مطالعہ کے دوران اگر ٹیکہ نافذ نہیں کیاجاتا تو ایک انداز ے کے مطابق18.1 اضافی ملین اموات پیش آتے تھے۔