کویڈ کے 50دنوں میں سب سے کم معاملات او راموات کی شرح میں بھی کمی

,

   

اپریل8کے بعد یہ سب سے کم وباء سے متاثرہونے والوں کی تعداد ہے‘ جب 7اپریل کے روز ہندوستان میں 1,13,968معاملات درج ہوئے‘ ہندوستان 1,26,789تازہ معاملات کا شاہد ہے۔
نئی دہلی۔ہندوستان میں 24گھنٹوں کے اندر1,27,510نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ یہ 50دنوں میں سب سے کم ہے‘ جبکہ2795وباء سے مزید اموات ہوئے ہیں‘ وزرات صحت اورخاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔

اپریل8کے بعد یہ سب سے کم وباء سے متاثرہونے والوں کی تعداد ہے‘ جب 7اپریل کے روز ہندوستان میں 1,13,968معاملات درج ہوئے‘ ہندوستان 1,26,789تازہ معاملات کا شاہد ہے۔

اپریل26کے بعد پہلی مرتبہ اموات کی تعداد بھی 3000سے کم ہوئی ہے‘ جب ملک میں 2771اموات ہوئے ہیں۔ بیشتر میٹرو شہروں میں اب بھی بڑی لہروں کے لئے جدوجہد چل رہی ہے‘ حالانکہ ممبئی او ردہلی میں معاملات میں بڑی حد تک کمی ائی ہے۔

دہلی میں 47دنوں کے اندر پہلی مرتبہ 100سے کم معاملات درج کئے گئے ہیں۔ صحت یابی میں اتوار کے روز پہلی مرتبہ آندھرا پردیش 15لاکھ کے نشانے کو پارکرچکاتھا۔

ہندوستان میں اب تک جملہ کویڈ19کے معاملات 2,81,75,044کے ساتھ فعال معاملات18,95,520اور اموات3,31,895ہیں۔وزرات صحت کے بموجب پچھلے24 گھنٹوں میں 2,55,287افراد اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں‘ جس کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی آج کی تاریخ تک تعداد2,59,47,629ہوگئی ہے۔

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ 21,60,46,638لوگوں نے ٹیکہ لیاہے‘ جس میں پچھلے 24گھنٹو ں میں 27,80,058افرادبھی شامل ہیں جنھوں نے ٹیکہ لیاہے۔

انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ کے بموجب 34,67,92,257نمونوں کی 31مئی تک جانچ کرلی گئی ہے‘ جس میں پیر کے روزلئے گئے 19,25,374نمونے بھی شامل ہیں۔

پچھلے تین ہفتوں میں ہندوستان میں 75,000اموات ہوئے ہیں۔ کرونا وائرس کے معاملات میں تین سے معمولی کمی24مئی کے روز پیش ائی تھی‘ جس دن امریکہ او ربرازیل کے بعد میں تین لاکھ اموات کا نشانہ پارکرنے والادنیاکا تیسرا ملک بن گیاتھا۔