کویڈ19معاملات میں اضافہ کی وجہہ سے بیجنگ نے گھریلو روازوں پر تحدیدات کو کیا مزیدسخت

,

   

بیجنگ۔چین میں کویڈ19کے نئے وائر س میں اضافہ کے پیش نظر بیجنگ نے درالحکومت میں داخل ہونے والے افراد پر قابو اورانتظام میں سختی شروع کردی ہے۔

بیجنگ میں اتوار کے روز پانچ مثبت معاملات اورایک خاموشی کے ساتھ وائرس کو ساتھ لے کر گھومنے والے نے کویڈ معاملات میں اضافہ کے لئے خارجی اورداخلی دونوں طرح کے دباؤ میں اضافہ کردیاہے۔

اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کویڈ19کے چھ معاملات نے صوبہ میں ہنگامہ کھڑا کردیاہے۔

قبل ازیں اج قومی ہیلتھ کمیشن برائے چین نے ملک میں کویڈ19کے تعدادمیں اضافہ کی پیش گوئی کی تھی۔ مذکورہ ریاست میں میڈیارپورٹس کے مطابق معاملات میں تازہ اضافہ ڈیلٹا ویرانٹ کی وجہہ بنا ہے۔

زیادہ تر وباء 17اکٹوبر کے بعد سے 11صوبوں میں پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہہ سے خطہ بھر میں سیاحت کی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائرکٹر این ایچ سی وو لینگیو نے کہاکہ وباء کے متعلق ماہرین وباء تحقیق کررہے ہیں 106میں سے 133متاثرین سیاحت سے متعلق سرگرمیوں سے ہیں۔

گلوبال ٹائمز کی خبر کے بموجب عہدیداروں نے وباء سے بچنے کے لئے کویڈ ٹیکہ کے بوسٹر شاٹس لینے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

درایں اثناء چین کے شمال مغربی صوبہ گھانسو نے مقامی میڈیا کے بموجب علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں پر روک لگانے کا اعلان کردیاہے۔