کویڈ19کے سبب عملے کی وجہہ سے دنیا بھر میں 3000پروازیں منسوخ۔ رپورٹس

,

   

وائٹ ہاوز کے چیف میڈیکل اڈوائز انتھونی فوکی نے کہاکہ تعطیلات کے اس موسم میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا اکٹھا ہونا محفوظ نہیں ہے۔


واشنگٹن۔رپورٹس کے بموجب دنیا بھر میں 3000پروازیں منسوخ ہوئی ہیں کیونکہ ائیرلائنس نے کویڈ19عملے کے مسائل کا حوالہ دیاہے۔

دی ہل کے بموجب یونائٹیڈ ائیرلائنس نے تصدیق کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر مقررہ100پروزیں کمپنی نے منسوخ کردی ہیں کیونکہ وہ امیکرین کے پھیلاؤ کی گرفت میں ہیں۔ اب تک 4604پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

جمعہ کے روز تک امریکہ کے اندر باہر اور اس سے جڑ ی ہوئی 500پروازیں تاخیر سے چلائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ یونائٹیڈ ائیرلائنس اور ڈیلٹا ائیر لائنس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر انہوں نے سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کیاہے۔

جیٹ بلیو نے بھی 50سے زائد پروازوں کومنسوخ کردیاہے۔ الاسکا ائیرلائنس نے سی این این سے ایک بیان میں کہاکہ اس نے جمعرات کے روز اومیکران کی وجہہ سے 17پروازوں کو منسوخ کیا اورجمعہ تک مزید پروازوں کی منسوخی ممکن ہے۔ دی ہل کے بموجب جمعہ کی صبح تک انہوں نے مزید11پروازوں کو منسوخ کیاہے۔

وائٹ ہاوز کے چیف میڈیکل اڈوائز انتھونی فوکی نے کہاکہ تعطیلات کے اس موسم میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا اکٹھا ہونا ان کے لئے بھی محفوظ نہیں ہے جنھوں نے دو ٹیکوں کے ساتھ بوسٹر شاٹ لیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کرسمس کے موقع پر سفر مذکورہ قسم کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتے ہیں ان لوگوں میں بھی جنھوں نے ٹیکہ کے دونوں خوارکوں کے ساتھ بوسٹر شاٹ لیاہے“۔

اس وقت یہ احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے جب قومی ادارے برائے صحت کے ڈائرکٹر جس کی معیاد ختم ہوگئی ہے کہ فرانسیس کولین نے اتوار کے روز انتباہ دیاتھا کہ کرونا وائرس کے لئے احتیاطی اقدامات اگر امریکہ نہیں اٹھاتا ہے تو مذکورہ یو ایس کو یومیہ اساس پر ایک ملین کویڈ19کے متاثرین کو سامنا کرنا شروع کردینا ہوگا۔