کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر بحرین نے مساجد میں نماز پر لگائی پابندی

,

   

اب تک ملک میں 6131سرگرم معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں سے 46معاملات کو تشویش ناک بتایاگیاہے
مناما۔حکومت کا کہنا ہے کہ کویڈ 19کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر بحرین نے منگل کے روز دوہفتوں کے لئے مساجد میں نمازوں پر روک لگادی ہے۔

وزرات انصاف‘ اسلامی امور اور اوقاف نے اعلان کیاہے کہ مساجد11فبروری کے عوام کے دوہفتوں یا اس سے زیادہ وقت تک بند رہیں گے۔

اسلامی امور کی سپریم کونسل کے مذہبی رائے اور سنی اور جعفری اوقاف ڈائرکٹوریٹ کے اشتراک کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیاگیاہے جس کا مقصد کویڈ 19کے اضافی معاملات سے معمر شہریوں اور دیگر کو بچانا ہے۔

جمعہ کی خصوصی نماز جس میں خطبہ بھی دیاجاتا ہے کہ متعلق وزرات نے کہا ہے کہ احمد الفتح اسلامک سنٹر سے اس کی راست نشریات جاری رہیں گے جو محدود تعداد کے ساتھ ہوگی۔

ملک کی وزرات صحت کے جاری کردہ بیان کے بموجب 759نئے کویڈ19کے معاملات درج کئے گئے اس علاوہ 660صحت یاب ہوئے اور منگل کے روز چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اب تک ملک میں 6131سرگرم معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں سے 46معاملات کو تشویش ناک بتایاگیاہے