کویڈ19۔ہندوستان ایک اندازے کے مطابق4.7ملین اموات‘ ڈبلیو ایچ او کابیان

,

   

ڈبلیو ایچ اوکا تخمینہ 2020اور2021کے دوران ملک کے سرکاری کویڈ اموات کی تعداد 4.84سے10گنازیادہ ہے
اقوام متحدہ/جنیوا۔مذکورہ ڈبلیوایچ او نے کہاکہ دنیا بھر میں راست کویڈ کی وجہہ سے وباء کے نظام صحت اورسماج پر پڑنے والے اثرات کے سبب 14.9ملین لوگوں کی موت ہوئی ہے‘ مذکورہ عالمی ادارے صحت کا تخمینہ ہے کہ ہندوستان میں 4.7ملین اموات پیش ائی ہیں۔

نئی دہلی میں ہندوستان نے ڈبلیو ایچ او کے اس حساب کتاب کے استعمال کے طریقے پر سخت اعتراض جتایا ہے‘ جس میں مستند تفصیلات کی دستیابی کے پیش نظر کرونا وائرس وباء سے اموات کے تخمینہ کو جوڑ کر پیش کیاگیاہے اور کہاکہ استعمال شدہ ماڈلس کی درستگی اور مضبوطی او رڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کارقابل اعتراض ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے نئے تخمینوں سے پتا چلتا ہے کہ یکم جنوری 2020سے 31ڈسمبر 2021کے درمیان بالواسطہ طور پر کویڈ19وبائی امراض سے اموات کی مکمل تعداد جس کو اضافی اموات کے طور پر بیان کیاگیا ہے تقریبا14.9ملین تھیں جوکہ 13.3سے 16.6ملین تک ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبراسیس نے کہاکہ یہ سنجیدہ اعداد وشمارنہ صرف وبائی امراض کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہیں بلکہ تمام ملک کو صحت کے مزیدلچکدار نظاموں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت کے سمت بھی اشارہ کرتے ہیں جو بحرانوں کے دوران صحت کی ضروری خدمات کو برقرار رکھ سکیں جس میں صحت کے معلومات کے مضبوط نظام شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او پرعزم ہے تاکہ ان کے ہیلتھ انفارمیشن نظام کومستحکم کیاجاسکے تاکہ بہتر فیصلوں اور بہتر نتائج کے لئے بہتر ڈیٹا تیارکیاجاسکے۔

زیادہ اموات میں کویڈ 19سے براہ راست (بیماری کی وجہہ سے)یا بالواسطہ(صحت کے نظام او رمعاشرے پر وبائی امراض کے اثرات کی وجہہ سے)ہونے والے اموات شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ اوکا تخمینہ 2020اور2021کے دوران ملک کے سرکاری کویڈ اموات کی تعداد 4.84سے10گنازیادہ ہے