کویڈ19: ہندوستان میں ایک دن کے اندر3,86,452نئے معاملات درج

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت کی جانب سے جمعہ کے روز پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے وقت میں ہندوستان میں 3,86,452کرونا وائرس کے نئے معاملات دیکھے گئے ہیں‘ ایک دن میں اس قدر اضافہ کے بعد کویڈ19سے متاثرہونے والو ں کی جملہ تعداد1,87,62,976ہوگئی ہے‘ وہیں سرگرم معاملات31لاکھ کو پار کرچکے ہیں۔

صبح 8بجے پیش کئے گئے تفصیلات میں دیکھاگیاہے کہ یومیہ3498نئے اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد2,08,330تک پہنچ گئی ہے۔

قابل غور اضافہ کے ساتھ فعال معاملات میں 31,70,228تک کا اضافہ ہوگیاہے جو جملہ وباء کا 16.90فیصد تناسب ہے‘ وہیں کویڈ19سے قومی بحالی کے تناسب میں بھی 81.99کی مزید گرواٹ ہوئی ہے۔

اس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد1,53,84,418تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات میں دیکھا گیاہے کہ اور اموات کے معاملات1.11فیصد پر مشتمل ہیں۔

ہندوستان میں کویڈ کے معاملات 7اگست کو 20لاکھ‘ 23اگست کو 30لاکھ‘5ستمبر کو 40لاکھ‘16ستمبر کو 50لاکھ تک پہنچ گئے تھے۔

ستمبر28تک یہ 60‘اکٹوبر11تک 70‘اکٹوبر29تک 80‘نومبر20تک 90‘ڈسمبر19تک ایک کروڑ ہوگئے اور19اپریل تک یہ 1.50کروڑ تک پہنچ گئے تھے۔


ائی سی ایم آر کے بموجب 29اپریل تک 28,63,92,086نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ جمعرات کے روز مزید19,20,107نمونے جانچ کے لئے اکٹھا کئے جاچکے ہیں۔